سی پیک اقتصادی زونز میں 10 سال تک انکم ٹیکس میں چھوٹ

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) سی پیک کے دوسرے مرحلے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے  ساتھ اجلاس ہوا۔ جس میں 70 سے زائد چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
اسد عمر کی سربراہی میں ہونےو الے اجلاس میں معاون خصوسی برائے سی پیک امور خالد منصور نے سی پیک سے متعلق تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کیااور بتایا کہ سی پیک کے فیز II کا مقصد صنعتی,تکنیکی اور زرعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانا ہے ۔
سی پیک کے تحت گوادر فری زون کے ساتھ کل 9 میں 4 متفقہ خصوصی اقتصادی زونزترقی کے اعلیٰ مرحلے پر ہیں اورسرمایہ کاروں نے ان اقتصادی زونز کو آباد کرنا شروع کر دیا ہے ۔
پاکستان نے اقتصادی زونز میں علاقائی سطح پر مسابقتی مراعات پیش کی ہیں ۔ جس کے تحت مراعات میں 10 سال کے انکم ٹیکس میں چھوٹ اور کیپٹل گڈز کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ شامل ہے ۔
سی پیک اتھارٹی اقتصادی راہداری کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک سہولت مرکز قائم کر رہی ہے تاکہ ,زرعی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کیے جاسکیں ۔
اس موقع پر چینی سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے سی پیک اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More