شارجہ :سرکاری ملازمین کی ہفتے میں تین دن چھٹی

شارجہ (پاک ترک نیوز)شارجہ نے تمام ملازمین کیلئے ہفتے میں 3 دن چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔شارجہ امارات کا واحد شہر ہے جہاں ہفتے میں تین روز چھٹی ہوا کرے گی ۔شارجہ یکم جنوری 2022 سے مختصر ورک ویک میں تبدیل ہو جائے گا جس میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار نئے ویک اینڈ کی شکل اختیار کریں گے۔دیگر تمام اماراتی شہروں میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈھائی دن کا ویک اینڈ ہوگا جس میں جمعے کو آدھے دن کی چھٹی ہوگی۔شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کے اس فیصلے کو خوب سراہتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ یہ ان کی سماجی بہبود کو فروغ دینے کی سوچ کا مظہر ہے۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں سرکاری ملازمین ہفتے میں تین روز چھٹیاں کریں گے ۔اس اعلان کیساتھ ہی شارجہ میں یکم جنوری 2022ء سے مختصر ورک ویک کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اب ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز ملازمین کو چھٹیاں ہوا کریں گی۔
معاشی تجزیہ کاروں نے حکمران شارجہ کے اس اقدام کو خوب سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بین الاقوامی منڈیوں کیساتھ ہم بہتر طور پر ہم آہنگ ہو سکیں گے جبکہ اس اقدام سے تجارتی مواقع بھی بڑھیں گے۔شارجہ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں صرف 4 روز کام کرنے سے لوگوں کے اپنی فیملی کیساتھ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More