شام میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 70 سے زائد افراد ہلاک

 

دمشق(پاک ترک نیوز) شام میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 70 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 61سے زائد زخمی ہو گئے ۔
لبنان کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 71 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
شامی حکومت کا کہنا تھا کہ باسل ہسپتال میں بچ جانے والے 20 افراد زیر علاج ہیں۔
شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے زندہ بچ جانے والوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشتی منگل کو لبنان کے شمالی منیہ علاقے سے روانہ ہوئی جس میں 120 سے 150 کے درمیان افراد سوار تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More