شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، پی ایس ایل میں شرکت مشکوک

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنے آخری پی ایس ایل ایونٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ۔قومی کھلاڑی نے ایس او پیز کے تحت ٹیم کیمپ چھوڑ کر گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی کے قریبی رشتہ دار کا انتقال ہو گیا تھا جس کی وجہ سے وہ ٹیم ببل سے بھی نکل چکے تھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی سات روز بعد کورونا کی منفی رپورٹ آنے پر کیمپ کو دوبارہ جوائن کرینگے۔
سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی اعلان کر چکے ہیں کہ پی ایس ایل کا یہ سیزن ان کا آخری سیزن ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More