شمالی کوریا کا ایک اورمیزائل کا تجربہ ، ایک ماہ میں میزائل تجربات کی تعداد 6 ہوگئی

پیونگ یونگ(پاک ترک نیوز) جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کرلیا ہے ۔ شمالی کوریا کی جانب سے ایک ماہ کے دوران یہ چھٹا میزائل کا تجربہ تھا ۔
شمالی کوریا نے سمندرمیں2 کم فاصلے تک مارکرنے والے میزائل فائرکئے۔ جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا نے دو روز قبل 2کروز میزائل کے بھی سمندر میں تجربات کئے تھے ۔
شمالی کوریا کے نئے تجربات کے بعد امریکہ نے مزید نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ عالمی قوانین کے تحت شمالی کوریا پر بیلسٹک میزائل تجربات اور جوہری ہتھیار بنانے پر پابندی عائد ہے ۔
دوسری جانب شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صلاحیت مضبوط بنانے پرکام کرتے رہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More