شوکت ترین سینیٹر منتخب ہو گئے ، حلف اٹھالیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مشیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹر منتخاب ہو گئے ۔ انہوں نے حلف اٹھالیا ہے۔
ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، جہاں خیبر پختون خوا سے سینیٹر منتخب ہونے والے شوکت ترین نے حلف اٹھایا، صادق سنجرانی نے ان سے حلف لیا، اس موقع پر حکومتی ارکان کی جانب سے ڈیسک بجاکر انہیں مبارک باد دی گئی۔
رواں ماہ کی20 تاریخ کو شوکت ترین خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، سینیٹ انتخاب میں کے پی اسمبلی کے 122 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، 13 ووٹ اے این پی اور 13 جے یو آئی کے امیدوار کو ملے، جب کہ شوکت ترین 87 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔
شوکت ترین نے اس کامیابی پر رب کے حضور شکر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور اراکین کے اعتماد سمیت عوام کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
خیال رہے کہ شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر 16اکتوبر کو مدت پوری ہوگئی تھی، شوکت ترین کوبطور وفاقی وزیرکام ‏جاری رکھنے کیلئےسینیٹر بنوانا قانونی تقاضا تھا، آئین کیمطابق غیرمنتخب شخص کو وفاقی وزیربننے کے6ماہ میں ‏رکن پارلیمنٹ بننا لازمی ہوتا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More