اسلام آباد (پاک ترک نیوز) معروف آئی ٹی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات پر نتیجہ خیز بات کیلئے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Thank you @ImranKhanPTI for the productive discussions on the steps being taken in Pakistan to eliminate polio. I’m encouraged by the country’s commitment to eradication and am optimistic that if everyone remains vigilant, we can #endpolio. pic.twitter.com/cMAw3ZfDxr
— Bill Gates (@BillGates) February 17, 2022
پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے ٹوئٹر پیغام میں بل گیٹس نے لکھا کہ پرے ملک سے پولیو کے خاتمے کے عزم کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور میں پرامید ہوں کہ ہر کوئی چوکنا اور ہوشیار رہے تو ہم پولیو کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی گئی، صدر مملکت عارف علوی نے بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا۔وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزرا بھی تقریب میں شریک تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس بعد مائیکروسافٹ کے بانی کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔