شہباز گل کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہباز گل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد پولیس کو شہباز گل کا دو روزہ کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا ۔ عدالت نے شہباز گل کو 24اگست تک پولیس کی تحویل میں دیدیا ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے فیصلے میں پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کر لی۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں سماعت کے بعد عدالت نے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ملزم شہباز گل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دےدیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More