صدر اردوان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے سمرقند پہنچ گئے

انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ دوروزہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ جنوب مشرقی سمرقند میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ترک صدر نے آج جمعرات کے روز سمرقند پہنچنے کے بعدازبکستان کے پہلے صدر اسلام کریموف کے مزار پر حاضری دی۔ وہ سربراہی کانفرنس کے دوسرے اجلاس سے خطاب کریں گے اور گروپ فوٹو میں حصہ لیں گے۔
2001 میں قائم ہونے والی آٹھ رکنی تنظیم کا مقصد رکن ممالک کے درمیان دوستانہ، اچھے پڑوسی تعلقات اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانا ہے۔ ترکی کو 2012 میں چھ "ڈائیلاگ پارٹنرز” میں سے ایک کے طور پر منظور کیا گیا تھا۔
اپنے سمرقند میں قیام کے دورا ن ترک صدر اپنے روسی ہم منصب صدر ولادیمیر پوٹن سے اہم ملاقات سمیت پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر عالمی راہمناؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔سمرقند کے اپنے دورے کے دوران، اردوان جمعرات کو پودے لگانے کی تقریب میں شرکت کریں گے، اور شہر کے نئے تعمیر شدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
ترکیہ کے ایوان صدر کے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ازبکستان کے دورے کے بعد صدر اردوان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے۔جہاں وہ وہ 20 ستمبر 2022 کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس کے ساتھ ساتھ کئی سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More