صومالیہ ترکی تعلقات، کاروباری افراد کیلئے نئی راہیں کھل گئیں

انقرہ(پاک ترک نیوز)
صومالیہ اور ترکی کے درمیان لاجسٹک انضمام کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کافروغ حاصل ہو اہے۔ دونوں ممال کے درمیان خصوصی تعلقات کی وجہ ہے صومالی تاجر برادری لباس سے لے کر ادویات تک ہر چیز کی درآمد کیلئے ترکی کو ترجیح دیتی ہے۔
صومالیہ کی سب سے بڑی منڈیاں ترکی کی ٹیکسٹائل مصنوعات سے بھری پڑی ہیں۔
2011کے بعد ترکی اور صومالیہ میں مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کا آغاز ہوا۔ ان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں لاجسٹک کنکٹویٹی ، دونوں ممالک کے درمیان ہوائی کارگو جیسے عوامل نے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو جوڑ دیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہارن آف افریقہ خطے میں صومالیہ کے قطر اور ترکی کے ساتھ تعلقات میں اضافہ ہوا جو ماضی میں متحدہ عرب امارات اور کینیا کے ساتھ تھے۔ اسکے علاوہ صومالیہ میں ترکی کا فوجی اڈہ بھی موجود ہے جو الشباب گروپ کے خلاف صومالی افواج کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More