کابل (پاک ترک نیوز) طالبان نے لڑکیوں کو ہائی سکول بھیجنے کی اجازت دیدی ہے۔
افغان وزارت تعلیم کے ترجمان کہنا ہے کہ تمام لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے کھولے جا رہے ہیں تاہم طالبات کو لڑکوں سے الگ اور خواتین اساتذہ کےذریعے ہی پڑھایا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک بھی سکول بند نہیں ہو گا، اگر کوئی سکول بند ہوتا ہے تو اسے کھولنا وزارت تعلیم کی ذمہ داری ہے۔جہاں خواتین اساتذہ کی کمی ہے، وہاں بڑی عمر کے مرد اساتذہ کو لڑکیوں کو پڑھانے کی اجازت ہو گی۔
یاد رہے افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد لڑکیوں کو اسکولوں اور کالجوں میں داخلے اور تعلیم کے حصول کی اجازت دینا ایک اہم مطالبہ رہا ہے۔