مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مکہ مکرمہ حرمین شریفین انتظامیہ الیکٹرک وہیل چئیرز کے بعد خانہ کعبہ کے طواف اور صفا و مروہ کی سعی میں معذوروں اور معمر زائرین کی آسانی کے لیے الیکٹرک گاڑی کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ گاڑی 2.98 میٹر طویل اورایک میٹر چوڑی ہے اور یہ 8 بیٹریوں کی مدد 30 کلو میٹر تک چل سکتی ہے۔
اس الیکٹرک گاڑی کے ااگلے حصے میں سنسر نصب ہیں جو راہداریوں میں تصادم سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ رفتار کو کنٹرول کرنے اور ضرورت پڑنے پرخودبخود رکنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
اسی طرح یہ گاڑی دروازہ کھولنے پرخودبخود رک جاتی ہے۔ جبکہ اس کا سٹیئرنگ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
فائبر گلاس سے تیار کی جانے والی اس جدید گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ ایک وقت میں 7 افراد سوار ہوسکتے ہیں۔ یہ تنگ مقامات پر 360 کی ڈگری سے مڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اور ہلکی ہونے کے باعث بڑی لفٹ کے ذریعے اسے اوپر اور نیچے منتقل کیا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے معمر اور معذور زائرین کے لئے الیکٹرک وہیل چئیر کی سہولت پہلے ہی فراہم کی ہوئی ہے۔