عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوںمیں کمی ہو گئی ۔امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 74.25 ڈالر فی بیرل ہو گئی ۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 4.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور برطانوی خام تیل کی قیمت 78.51 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ایک ماہ قبل برطانوی خام تیل کی قیمت 86.40 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح پر تھی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکہ نے چین، جاپان، برطانیہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر رواں سال تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اضافی تیل مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 79.60 ڈالر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More