عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے ۔ خام تیل کی قیمتیں82.87ڈالر فی بیرل ہوگئیں ؎اوگرا نے 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں کیلیے تعین شروع کردیا۔اوگرا قیمتوں سے متعلق سمری 14 نومبر کو وزارت خزانہ بھجوائے گی۔
6 نومبر کو 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے قیمتوں کا تعین کیا گیاجبکہ رواں ہفتے عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے،جس کے باعث مقامی قیمتوں میں اضافے کا جواز نہیں۔
تاہم حکومت تمام ٹیکسوں کی موجودہ شرح لاگو کرکے قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے، لیوی ٹیکس ختم یا کم کرکے صارفین کو پٹرول اور ڈیزل پر 9روپے تک سہولت بھی مل سکتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More