عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں

نیویارک(پاک ترک نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں ۔خام تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔
امریکی ذخائر میں اضافے کے سبب خام تیل کی قیمتیں کم ہوئیں جبکہ خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکی خام تیل 80 ڈالر 86 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہورہا ہے جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل کمی واقع ہوئی۔برطانوی خام تیل 81 ڈالر 99 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے جبکہ خام تیل کے ذخائر میں 33لاکھ بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رات گئے اچانک قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرول کی قیمت 8 روپے 3 پیسے جبکہ ڈیزل کے دام 8 روپے 14 پیسے فی لٹر بڑھ گئے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More