عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیو یارک(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 ڈالرفی بیرل کا اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتارچڑھاؤ جاری ہے، برنٹ خام تیل کے ستمبرکے سودوں میں 2.79 ڈالر،یا2.6 فیصد اضافہ ہوا، ستمبرکے سودوں کی قیمت 109.93 ڈالر فی بیرل رہے۔امریکی یونائیٹڈ ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ(ڈبلیوٹی آئی)کی قیمت 2.79 ڈالر یا 3 فیصدبڑھ کر99.21 فی بیرل ہوگئی۔
اوپیک پلس کے آئندہ اجلاس میں گروپ کی جانب سے تیل کی پیداواربڑھانے کی توقعات کم ہونے پر جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 ڈالرفی بیرل کا اضافہ ہوگیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More