عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو کر روس یوکرین جنگ سے پہلے کی سطح پر پہنچ گئیں

لندن(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو کر روس یوکرین جنگ سے پہلے کی سطح پر پہنچ گئیں ۔عالمی منڈی میں حام تیل کی قیمت ایک ڈالر فی بیرل کم ہو گئیں ۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 1.55ڈالر یا 1.8فیصد گر کر 85.33ڈالر پر آگیا یوں بینچ مارک سیشن کی کم ترین سطح 85.17ڈالر کی سطح پر جاپہنچا جو 26جنوری کے بعد سب سے کم ہے۔
برینٹ کروڈ فیوچر گزشتہ سیشن میں 3فیصد کی کمی کے بعد 1.35ڈالر یا 1.5فیصد گر کر 91.48ڈالر فی بیرل تک آگیا، سیشن کے دوران قیمت کم ہو کر 91.35ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح تک بھی پہنچیں جو 18فروری کے بعد سب سے کم تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More