عالمی منڈی میں گندم کےنرخ پرانی سطح پر آ گئے

شکاگو (پاک ترک نیوز)
ترکی اور اقوام متحدہ کی جانب سے اناج کی برآمدات کو محفوظ بنانےکے لیے روس اور یوکرین کے درمیان تاریخی معاہدے کی ثالثی کے بعد، گندم کی قیمتیں اسی سطح پر واپس آ گئ ہیں جہاں وہ ماسکو کے یوکرین پر حملہ کرنے سے پہلےتھیں۔
پیر کے روزشکاگو میں ستمبر میں ڈیلیوری کے لیے گندم کی قیمت 5.9 فیصد گر کر 7.59 ڈالر فی بشل ہو گئی ہے جو کہ تقریباً 27 کلوگرام (60 پاؤنڈ) کے برابر ہے۔اسی طرح یورو نیکسٹ پر، ترسیل کے لیے گندم کی قیمتیں ستمبر میں 6.4 فیصد گر کر 325.75 ڈالر فی ٹن پرآگئی ہیں۔ اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی کے ذریعے کیف اور ماسکو کے درمیان معاہدہ اب یوکرین کے بحری جہازوں کے لیے اوڈیسا اور اس کے اطراف میں بحیرہ اسود کی تین نامزد بندرگاہوں میں آنے اور جانے کے لیے محفوظ راہداری فراہم کرتا ہے۔
یاد رہے کہ روس اور یوکرین مل کر دنیا کی گندم کی 30 فیصد برآمدات کرتے ہیں۔ روسی جنگی جہازوں اور بارودی سرنگوں نےیوکرین کی بندرگاہوں پر 25 ملین ٹن تک گندم اور دیگر اناج کو روک دیا تھا ۔یہ امر بھی اپنی جگہ حقیقت ہے کہ حالیہ خوش آئند معاہدے کے مستقل بنیادوں پر قائم رہنے کے امکانات کے بارے میں اناج کی منڈی کے تجزیہ کار بہت زیادہ خوش فہمی کا اظہار نہیں کر رہے۔اور روس-یوکرین تنازعہ کی حقیقتوں کو پس پشت ڈالنے کی صلاحیت کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہارکر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More