عثمان بزدار مستعفی،وزیراعظم عمران خان نے پرویز الٰہی نیا وزیراعلی نامزدکردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے استعفی پیش کردیا جس کے بعد وزیراعظم ن ے پرویز الہی کو وزارت اعلی کیلئے نامزد کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد استعفیٰ پیش کیا ہے۔
چودھری پرویزالہیٰ نے وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر راضی مندی ظاہر کی گئی۔
عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویزالہیٰ کو نئے وزیراعلیٰ کے لیے بھی نامزد کر دیا ہے،مسلم لیگ ق کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ان کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نےوزارت اعلیٰ پر شرکا کو اعتماد میں لیا تھا جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےبھی آج صبح وزیراعظم سے ملاقات کی تھی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More