عراق میں تین منزلہ گھر دھماکے سے تباہ ،11افراد ہلاک 13زخمی

بغداد(پاک ترک نیوز) عراق کے کردستان ریجن کے دوسرے بڑے شہر سلیمانیہ میں ایک تین منزلہ عمارت دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے تیجے میں11افراد ہلاک جبکہ 13زخمی ہو گئے ۔ملبے میں دو درجن سے زائد لوگ دب گئے۔عمارت کے منہدم ہونے سے فضا میں مٹی کے دھوئیں کے بادل بن گئے اور افراتفری مچ گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو ادارے نے 15 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد 13 افراد کو شدید زخمی حالت میں ملبے سے نکالا جب کہ 11 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اب بھی 4 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
میڈیا کے مطابق عراق میں ایک تین منزلہ گھر زور دار دھماکے میں مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کے مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ریسکیو ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس سلنڈر میں لیکیج کی وجہ سے ہوا۔ ریسکیو آپریشن ملبے میں دبے آخری فرد کے نکالے جانے تک جاری رہے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More