عرب عسکری اتحاد کا یمنی حوثی باغی قیدیوں کی رہائی کا اعلان

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے عرب عسکری اتحاد نے یمن کے حوثی باغی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا ۔
سعودی پریس ایجنسی نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ یہ عمل شروع ہوچکا ہے اور قیدیوں کی منتقلی یمن میں حوثی باغیوں کے زیرقبضہ دارالحکومت صنعا اور جنوبی بندرگاہی شہر عدن میں تین مرحلوں میں ایئر ٹرانسپورٹ کے ذریعے کی جائے گی۔
یہ اقدام سات سالہ جنگ کے خاتمے کی کوشش کا ایک حصہ ہے۔ گزشتہ ہفتے عسکری اتحاد نے سعودی عرب کے خلاف مبینہ طور پر کارروائیوں میں ملوث 163 قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک سو زائد یمنی قیدیوں سعودی عرب سے یمن منتقل کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More