عمرہ زائرین کے لئے ایک اور بڑی سہولت ،” مقام”پلیٹ فارم متعارف

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے بیرون ملک سے آنے والےزائرین عمرہ کے لئے ویزوں اور عمرہ پیکیجز کے حصول کے عمل کو آسان بناتے ہوئے اسےالیکٹرانک پلیٹ فارم "مقام” کے ساتھ منسلک کر دیا ہےاس طرح آسان الیکٹرانک طریقہ کار کی مدد سےتحفظ اور اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔


گذشتہ روز جاری ہونے والے وزارت حج وعمرہ کے بیان کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین متحدہ پلیٹ فارم لنک کے ذریعے مجاز ایجنٹس کے پلیٹ فارمز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے لیے "مقام” پورٹل http://maqam.gds.haj.gov.sa/Home/OTAs
میں داخل ہوسکتے ہیں۔ وہاں سے عمرہ زائرین خدمات بھی بک کرسکتے ہیں اور ویزا درخواست کے لیے ایک حوالہ نمبر بھی حاصل کرسکتے ہیں۔جس کی مدد سے قومی ویزا پلیٹ فارم http://visa.mofa.gov.sa پر جا کر ویزا درخواست فارم کو پر کر کے اسکا پرنٹ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔بعد ازاں ــ”مقام”کی مدد سے زائرین سعودی عرب میں خدمات فراہم کرنے والےسرکاری طور پر مجاز ایجنٹوں تک رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اپنے لئے رہائش کا انتخاب اور سفری سہولتوں کی فراہمی بھی ممکن بنا سکتے ہیں
یہ امر قابل ذکر ہےکہ بیرون ملک سے آنے والے زائرین عمرہ "مقام” پلیٹ فارم کے ذریعے عمرہ کی تمام خدمات بُک کر سکتے ہیں۔ اور 24گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اس پلیٹ فارم کی مدد سے دنیا بھر سے عمرہ کا آن لائن ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More