ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن 1444ھ میں بھی سعودی شہری، مقیم غیرملکی اور بیرون ملک سے آنے والےعمرہ زائرین ’اعتمرنا ایپ‘ کے ذریعےہی عمرہ پرمٹ جاری کراسکتے ہیں۔
گذشتہ روز جاری ہونے والےبیان کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے عمرے کے خواہشمند حضرات کو15 ذی الحجہ 1443ھ مطابق 14 جولائی 2022 سے عمرہ ویزہ کی کارروائی کی اجازت دی جا چکی ہے البتہ انہیں یکم محرم 1444ھ مطابق 30 جولائی سے مملکت آنے کی اجازت ہوگی۔
تاہم اندرون ملک سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو منگل 19 جولائی 2022 سے عمرہ پرمٹ جاری کرانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اور انکی جانب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
مزید براں بیان میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے عمرہ ویزا کی معیاد 30دن ہوتی ہے جس میں اضافہ ممکن نہیں۔
سابقہ پوسٹ