عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 140ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے، حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔ حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔
اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیخ رشید نے لکھا کہ عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے۔وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں، 5 درجن سے زیادہ وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔ 45 دن بہت اہم ہیں، غربت کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ۔ خیبر پختون خوا کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد، راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا 12 اگست 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور13 اگست کی رات جلسہ کروں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More