فائزر ویکسین حجاج ، دائمی امراض کا شکار افراد کو لگائی جائے گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت پاکستان نے فائزر کورونا ویکسین کے استعمال کی حکمت عملی تبدیل کر لی گئی ہے اب بیرون ملک سٹڈی اور ورک ویزہ پر بیرون ملک جانے والوں کو فائزر نہیں لگائی جائے گی بلکہ فائزر ویکسین حجاج کرام اور دائمی امراض کا شکار افراد کو لگائی جائے گی جبکہ فائزر کی دوسری کھیپ ملنے پر بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی۔
وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ملک میں فائزر ویکسین کے استعمال کا آغاز رواں ہفتے سے ہو گا۔ فائزر ویکسین کی قلیل مقدار کے پیش نظر حکمت عملی تبدیل کی گئی ہے۔ فائزر 15 شہروں کے مخصوص ویکسی نیشن سنٹر پر دستیاب ہو گی۔ فائزر ویکسین کے استعمال سے متعلق ویکسی نیٹرز کی خصوصی ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے ۔ پاکستان کو کوویکس سے فائزر ویکسین کی 1 لاکھ 620 ڈوز ملی ہیں۔ اب بیرون ملک جانے والوں کیلئے آسٹرازنیکا ویکسین دستیاب ہے۔ آسٹرازنیکا ویکسین سعودی عرب، یو اے ای سمیت یورپ میں تسلیم شدہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More