فتنہ فساد مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی،رانا ثنا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ فتنہ فساد مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ فتنہ فساد مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی اب گالیوں سےگولیوں پرآگئی ہے۔پی ٹی آئی کی لیڈرشپ پشاورمیں اکٹھی ہوئی ہے۔عمرانی فتنےکی گمراہی کاشکارلوگ اس سےباہرنکلیں۔
رانا ثنا نے کہاکہ یہ شخص قوم کوگمراہ اورتقسیم کرناچاہتاہے۔اس فتنےکواسی مرحلےپرروک دیاجائےگاتوبہت بڑی خدمت ہوگی
انہوں نے کہا کہ شہیدکانسٹیبل کےبچوں کی ویلفیئرکیلئےحکومتی ذمہ داری پوری کریں گے۔پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرنےنہیں آرہی۔پی ٹی آئی اسےخونی احتجاج کانام نہ دیتی توہم رکاوٹ نہ بنتے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More