فلپائن میں6.4شدت کا زلزلہ 26افراد زخمی

منیلا (پاک ترک نیوز) فلپائن میں 6.4شدت کے زلزلہ کے باعث 26افراد زخمی ہو گئے ۔زلزلہ کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلپائن میں زلزلہ میں تباہی مچادی ۔ ریکٹر سکیل پر شدت 6.4ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 26افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
زلزلہ کے بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔زلزلہ دارالحکومت منیلا سے 330کلو میٹر مضافاتی علاقے میں بھی محسوس کیا گیا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منیلا کے ہوائی اڈے کو بھی نقصان پہنچا جس کے باعث اسے وقتی طور پر بند کردیا گیا ہے ۔
فلپائن کے صدر نے عوام خبردار کیا ہے کہ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ۔زلزلے کے باعث دو شہروںمیں بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More