فٹبال ورلڈ کپ کا جنون ، سعودی شہری پیدل صحراعبور کر کے قطر جائے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) قطر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کا جنون سعودی شہری السلمی 1600کلو میٹر طویل صحرا عبور کر کے ورلڈ کپ دیکھنے پیدل نکل پڑا ۔
جدہ سے قطری دارالحکومت دوحہ کا سفر دو ماہ میں مکمل ہو گا ۔ سفر کے حوالے سے سعودی شہری کا کہنا ہے کہ اس کے رشتہ داروں نے اسے ’’ پاگل ‘‘ قرار دیا تھا ۔
السلمی نے ایک چوڑی دار ٹوپی اور ایک بیگ پہنا ہے جس پر اس نے سعودی عرب اور قطر کے جھنڈے چسپاں کیے ہیں،
سعودی شہر ی کا کہنا تھا کہ میں اپنے آپ کو ایک قطری سمجھتا ہوں جو اس ورلڈ کپ اور اس کی کامیابی میں بہت دلچسپی رکھتا ہے۔
سعودی السلمی کا مزید کہنا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کی حمایت چاہتے ہیں ۔ سعودی شہری نے گزشتہ ہفتے ریاض کے جنوبی مغرب میں 340کلو یٹر دور الخسرہ قصبے میں سڑک کنارے پناہ لی تھی ۔
السلمی کو کینیڈا اور آسٹریلیا میں طویل سفر کرنے کا تجربہ ہے، تاہم جزیرہ نما عرب کو عبور کرنا خاصا دشوار کام ہے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More