فیس بک کو صارفین کی تعداد میں کمی پر 200ارب ڈالر نقصان

کیلی فورنیا (پاک ترک نیوز) معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس کو بڑی تعداد میں ایکٹو صارفین کمی کا سامنا ہےجس کے باعث کمپنی کو 200ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے ایکٹیو صارفین کی تعداد میں کمی نے 18 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
فیس بک کی بانی کمپنی میٹا نیٹ ورکس کے مطابق گزشتہ سہ ماہی میں اس پلیٹ فارم پر دس لاکھ کے قریب صارفین کی تعداد کم ہوئی ہے ۔ گزشتہ برس اسی عرصہ میں1ارب 93کروڑ صارفین کی تعداد کم ہو کر ایک ارب 92کروڑ 90لاکھ پر آ گئی ہے ۔ایکٹو صارفین کی تعداد میں کمی کے باعث کمپنی کے شیئرز میں بھی 20فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے ۔میٹا کی سٹاک مارکیٹ ویلیو میں 200ارب ڈالر کم ہو گئے ۔
فیس بک کی یوٹیوب اور ٹک ٹاک جیسی حریف کمپنیوں سے مسابقت کی وجہ سے کمپنی کے ریونیو کی شرح بھی سست ہوئی ہے جبکہ ایڈورٹائزرز نے بھی فیس بک پر خرچ کی جانے والی رقم میں کٹوتی کردی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More