فیٹف کا اجلاس آج ، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا اعلان متوقع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف )کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایفگرے لسٹ سے نکالے جانے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
فیٹف پاکستان کی جانب سے فیٹف ایکشن پلان پر عمل درآمد کو تسلی بخش قرار دے چکا ہے اور پاکستان نام گرے لسٹ سے نکالنے کے حتمی اعلان سے پہلے فیٹف کی ٹیم فیزیکلی بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے اور جس پر اُس نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ ٹی راج کمار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے ۔
فیٹف کا اجلاس ٹی راج کمار کی زیر صدارت ہوگا جس میں پاکستان کا نام فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیٹف کی منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے حوالے سے بڑھتی ہوئی نگرانی کے تحت دائرہ اختیار میں فیٹف گرے لسٹ بارے اپ ڈیٹس کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
اجلاس میں شیل کمپنیوں کو غیر قانونی فنڈز کو لانڈر کرنے کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے فائدہ مند ملکیت کی شفافیت کو بہتر بنانے کے لیے رہنمائی اور عالمی اثاثوں کی وصولی کو بڑھانے کے لیے تجاویز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More