استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نےکہا ہے کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کے ساتھ دشمنی جہالت کی علامت ہے۔اور یقیناً ہم اپنی مقدس کتاب کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے۔
استنبول میں قرآن خوانی مقابلے کے فائنل پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر نے کہا کہ کچھ یورپی ممالک اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی کرکے سیاسی منافع حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی قرآن کو ایک بار پڑھتا ہے اس کے لیے اس بابرکت کتاب سے دشمنی رکھنا ناممکن ہے۔
اردگان نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو قرآن کو جلا کر اس سے دشمنی کر رہے ہیں۔اور ان لوگوں کی طرف سے توڑ پھوڑ ان کی جہالت کی علامت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً ہم کتاب مقدس کے خلاف کسی قسم کی دشمنی کو برداشت نہیں کریں گے لیکن ہم یہ کبھی نہیں بھولیں گے کہ اصل چیز قرآن کو پڑھنا، سمجھنا اور اس کے مطابق زندگی گزارنا ہے۔