نئی دہلی @(پاک ترک نیوز) بینک کی جانب سے قرض کی درخواست مسترد کرنے پر شہری نے بینک کو ہی آگ لگا دی۔پولیس نے ملزم کو موقع واردات سے ہی گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق کے مطابق قرضہ کی درخواست مسترد کرنے پر بینک کو نذر آتش کرنے کا یہ حیران کن واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ہاویری میں پیش آیا جہاں بینک نے شہری کی درخواست قرضے کی درخواست کو مسترد کردیا ۔ شہری نے طیش میں آ کر بینک کو ہی نذر آتش کردا ۔
کرناٹک پولیس نے بینک کو جلانے والے ملزم کو موقع واردات سے ہی گرفتار کرکے انڈین پینل کوڈ 436, 477, 435 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔