اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نبی ﷺنے اخلاقیات کے معیار کو بلند کیا، ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی کو بہت اہمیت حاصل تھی، انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے عالمی سلامی اسکالرز کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ کا زور قانون کی حکمرانی پر تھا، ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی پر سختی سے عمل ہوتا تھا، وہی معاشرے پھلتے پھولتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو، آپؐ کی مثالوں پر عمل کرنا ہی خوشحالی کا راستہ ہے، غریب اور امیر کیلئے الگ قوانین ہونے پر قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حضورﷺ رحمت اللعالمین ہیں، کسی معاشرے میں اخلاقی معیارات اور ضابطہ اخلاق نہ ہو تو کیا وہ معاشرہ انصاف فراہم کرسکتا ہے، ریاست مدینہ میں لوگوں کا کردار بلند کیا گیا، کئی ممالک ایسے ہیں جو کرپٹ سمجھے جاتے ہیں۔