قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017میں ترمیم کا بل منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی میں آج الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظور کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی میں نیب قوانین میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا گیا ہے۔ قومی احتساب ترمیم دوم بل 2021ء ایوان میں وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے سابق حکومت کی ترامیم ختم کر دی گئی ہیں جبکہ اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے سابق حکومت کی متعارف کروائی گئی شقیں بھی برقرار نہیں رہیں گی۔
وزیر قانون کاایوان سے خطاب میں کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم نہیں چاہتے تھے کہ اس ایوان میں قانون سازی ہو، سابق حکومت آرڈیننس کے ذریعے معاملات چلاتے رہے ، ایک آرڈیننس چیئرمین نیب کے حوالے سے جاری کیا گیا اور توسیع دی گئی ، اس کے بعد کچھ اور ترامیم کی گئی جس کے ذریعے سول سرونٹس کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بغیر کسی ثبوت کے سول سرونٹس کو جیل میں ڈالا گیا ، سیاستدانوں کو ان کی آواز تبدیل کرنے کے لئے اس نیب کے قانون کو استعمال کیا گیا ، ججز نے کہاکہ نیب کو سیاست دانوں کو دیوار سے لگانے کے لئے استعمال کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More