ہملٹن (پاک ترک نیوز) قومی خواتین ٹیم نے 13برس بعد ورلڈ کپ میں جیت کا مزہ چکھ لیا ۔ قومی خواتین ٹیم نے بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے 90رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ندا ڈار 4وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ قرار پائیں ۔
بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 89رنز بنائے ۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی 3کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہو سکیں۔ڈیانڈرا ڈوٹن نے 27 جبکہ کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے 18 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے ندا ڈار نے 4 اوورز میں 10 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ نشرح سندھو، فاطمہ ثنا اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پاکستان کی طرف سے اوپنر منیبہ علی 37 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ بسمہ معروف کے 20 اور عمیمہ سہیل کے 22 رنز بنائے۔