لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد متعدد اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے ۔جبکہ مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے باعث سکولوں میں بچوں کی حاضری کم رہی۔پرائمری، مڈل اور ہائی تمام کلاسز میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ۔
موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سکولز ، کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں ۔ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد پہلے روز طلباء کی سکولز اور کالجز میں حاضری انتہائی کم رہی۔ شدید سردی اورد ھند کی لہر کے باعث طلباء کی اکثریت گھروں پر رہنے پر مجبور رہی۔
تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جارہا ہے۔ بچوں والدین اور اساتذہ نے سکول دوبارہ کھلنے پر خوشی کا اظہارکیا۔