لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب بھر میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 306پر پہنچ گیا ۔فضائی آلودگی کے باعث شہری آنکھوں اور سانس کی بیماری میں مبتلا ہو گئے ۔ہسپتالوں میں مریضوں کارش بڑھ گیا۔
لاہور کے علاقےکوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ 463 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ میں 419، ماڈل ٹاون میں 380، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 345، ایف سی میں 316 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ اقبال ٹاون میں 320، پنجاب یونیورسٹی میں 320، ایڈن کاٹیجز میں 395 اور انارکلی بازار میں اے کیو آئی 317 تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا امکان نہیں اور لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 11جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79فیصد سینٹی میٹر ریکارڈ کیا گیا ہے ۔