لاہور میں مارکیٹیں 10اور ریسٹورنٹ رات 11 بجے بند کرنے کا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے مارکیٹیں رات 10جبکہ ریسٹورنٹس 11بجے بند کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے تمام مارکیٹیں رات 10 بجے تک بند کرنے کا حکم دے دیا۔ فاضل جج نے کہا کہ ابھی اتوار کے روز مارکیٹیں بند نہ کریں۔
لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدراک کے حوالے سے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے رات 10 بجے تک مارکیٹیں بند کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی حکم کے مطابق ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے تک بند ہوں گے، جمعہ ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورنٹ رات 11 بجے بند ہوں گے۔ اتوار کے روز تمام مارکیٹس دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے بند ہوں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More