لاہور (پاک ترک نیوز) لاہور میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف محتاط بیٹنگ جاری ہے ۔
پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں کھانے کے وقفے تک 2وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنا لئے ہیں ۔پاکستان کو جیت کیلئے مزید 215رنز درکار ہیں جبکہ مہمان ٹیم آسٹریلیا کو جیت کیلئے 8وکٹوں کا انتظار ہے ۔
سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان نے 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغازکیا،پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق 27 رنز بنا کر کیمرون گرین کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پانچویں روز کے کھیل کے آغاز سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں 1992 کے ورلڈ کپ کی ٹرافی بھی رکھی گئی، جس کے ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں نے تصاویر بھی بنائی۔ 25 مارچ 1992 کو پاکستان عمران خان کی قیادت میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ چیمپئن بنا تھا۔