اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں کئی خامیاں ہیں، جسے لے کر ہم عدالت عظمیٰ جائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا ۔ہائی کورٹ کے فیصلے نے صوبے میں جاری سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے میں کئی خامیاں ہیں۔اس سلسلے میں لیگل کمیٹی کا اجلاس طلب کریا ہے۔ ہم ہائی کورٹ کے فیصلے میں موجود خامیوں کو لے کرسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔