لندن :بینک والوں کی غلطی نے لوگوں کو راتوں رات امیر بنا دیا

لندن(پاک ترک نیوز) برطانیہ میں میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بینک کی غلطی نے راتوں رات لوگوں کے بینک بیلنس میں اضافہ کردیا۔
کرسمس کے موقع پر ہزاروں اکاؤنٹس میں موجود رقم میں اس وقت حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوگیا جب ایک بینک نے غلطی سے 75 ہزاراکاؤنٹس میں کل ایک کروڑ30 لاکھ پاؤنڈ جمع کرادیئے۔
خبروں کے مطابق، لوگوں سے پیسے واپس لینے کےلیے بینک کے عملے کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ زیادہ تر رقوم حریف بینک کے کھاتوں میں جمع کرائی گئی تھیں۔
بینک کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ ایک تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہمارے کارپوریٹ کلائنٹس کی جانب سے کچھ ادائیگیاں وصول کنندگان کے اکاؤنٹس میں غلط طریقے سے دو مرتبہ کردی گئیں۔ بینک اپنی غلطی ٹھیک کرنے کےلیے دیگر بینکوں سے مل کر کام کر رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More