لیبیا میں منعقد ہونے والا پہلے صدارتی انتخاب ملتوی کر دیا گیا

تریپولی (پاک ترک نیوز) لیبیا کی تاریخ کے پہلے صدارتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لئے جانے کے عبوری حکومت اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی کام کرنے والے الیکشن کمیشن کے اعلانات کے بعد اب لیبیا کی پارلیمنٹ نے صدارتی انتخاب کے التواء کا اعلان کردیا ہے جبکہ الیکشن کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ میں صرف دو روز باقی تھے۔
بدھ کے روزکئے جانے والے اس فیصلے کی نہ تو کوئی وجوہات بیان کی گئی ہیں اور نہ ہی انتخاب کی نئی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
جبکہ اس فیصلے سے لیبیا میں موجود اقوام متحدہ کے زیر انتظام امن فورسشش و پنج کاشکار ہوگئی ہے ۔ اور گذشتہ برس سے امن معاہدے کے نتیجے میں قائم ملکی امن وامان کو بھی متحارب مشرقی و مغربی مسلح گروپوں کے ہاتھوںخطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ دریں اثناء لیبیا میں موجود اہم سفارتی حلقے اب بھی ملک میں جلد صدارتی انتخاب کے انعقاد کا امکان رد نہیں کر رہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More