لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں سابق صوبائی وزیر عطاء تارڑ کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا مگر لیگی رہنما ہاتھ نہ آئے۔چھاپے کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا جبکہ عطاء تارڑ کو تفتیش کیلئے حاضر ہونے کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق لیگی رہنما عطا تارڑ کے گھر 25مئی کے حوالے سے جی او آر ون لاہورمیں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا، عطا تارڑ گھر پر موجود نہیں تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 25 مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، 25 مئی کو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکا گیا تھا، لانگ مارچ میں کارکنوں پر تشدد کے الزام میں گزشتہ روز 12 ایس ایچ اوز تبدیل کئے جا چکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے وقت مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں او کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے تھے۔