مئی میں گذشتہ سال کی نسبت 103ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں جمع ہونے والے ٹیکس کی رقم 490 ارب روپے رہی ہے۔جو گذشتہ برس کے اسی مہینے کی نسبت 103ارب روپے زیادہ ہے۔


بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں وزیر خزانہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین عاصم احمد اور ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ گزشتہ برس کی نسبت 27 فیصد زیادہ ہے۔مفتاح اسماعیل کے مطابق مئی میں گذشتہ برس کے مقابلے میں 103 ارب روپے زیادہ جمع کیے گئے ہیں۔جبکہ اس جمع شدہ رقم میں پیٹرولیم مصنوعات کا سیلز ٹیکس شامل نہیں ہے۔
مفتاح اسماعیل نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو ریفنڈ کی مد میں 30 ارب روپے کی رقم ادا کی ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 44 فیصد یا 9 ارب روپے زیادہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More