مائیک پومپیو کا ترکی کی تاریخی مسجد رستم پاشا کا دورہ

استنبول(رم نیوز)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ترکی کی تاریخی مسجد رستم پاشا کا دورہ کیا اور مسجد کی حیرت انگیز خوبصورتی نے ان کو بہت متاثر کیا ہے،امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ مذہبی آزادی پر اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا،ایسی عبادت گاہوں میں تمام لوگوں کو اپنے عقائد پر عمل کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیئے۔

مسجد رستم پاشا کی تعمیر 1561میں شروع ہوئی اور 2سال کے عرصے میں اسے تعمیر کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More