متحدہ عرب امارات نے امریکہ سے F-35 طیاروں کی خریداری معطل کردی

ابوظہبی(پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات نے امریکہ سے F-35جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ معطل کردیا ہے ۔یہ فیصلہ تکنیکی اور آپریشنل پابندیوں سمیت دیگر پہلوئوں کا جائزہ لے کر کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای حکام کا F-35 طیاروں کی خریداری سے متعلق مذاکرات معطل کرنے کے بارے میں امریکا کوبتا دیا ہے۔یہ فیصلہ تکنیکی اور آپریشنل پابندیوں سمیت دیگرپہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔
اماراتی حکام کے مطابق امریکہ کے ساتھ سیکورٹی امورپر مل کرکام کرتے رہیں گے اوراس بات کا امکان ہے کہ مستقبل میں F-35 جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق مذاکرات بھی دوبارہ شروع کردئیے جائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More