لاہور(پاک ترک نیوز) محمد عامر کا انجرڈ نسیم شاہ کی جگہ گلوسسٹر شائر سے معاہدہ ہو گیا ۔قومی فاسٹ بولر محمد عامر 2019 کے بعد اب پہلی بار کاونٹی کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
کاونٹی ترجمان کے مطابق محمد عامر 28اپریل کو سرے کے خلاف میچ سے اپنا ڈیبیو کریں گے۔پاکستانی پیسر نسیم شاہ کی جگہ محمد عامر گلوسسٹرشائر کی نمائندگی کریں گے، ان کا تین میچز کے لیے کاونٹی سے معاہدہ ہوا ہے۔
محمد عامر نے گلوسٹرشائر کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاونٹی کرکٹ کھیلنے کو بے تاب ہوں اور پوری کوشش ہوگی کہ عمدہ کارکردگی دکھا کر توقعات پر پورا اتروں۔
واضح رہے کہ پاکستانی پیسر نسیم شاہ انجری کے سبب ایک ماہ تک دستیاب نہیں ہیں۔