مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مدینہ منورہ تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے دنیا بھر میں محفوظ ترین شہر قرار دیدیا گیا۔
معروف برطانوی ادارے انشیور مائی ٹرپ کی جاری کردہ فہرست میں دنیا بھر میں تنہا سفر کرنیوالی خواتین کیلئے محفوظ ترین شہروں میں سعودی عرب کا شہر مدینہ منورہ پہلے نمبر پر آیا ہے جبکہ تھائی لینڈ کا شہر چیانگ مائی دوسرے اور دبئی تیسرے نمبر پر ہے ۔جاپانی شہر ٹوکیو اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہے ۔
فرانس کے دار الحکومت پیرس کو مسافر خواتین کیلئے سب سے کم محفوظ شہر قرار دیا ہے۔
ادارے نے اپنی تحقیق میں رات کے وقت تنہا خواتین کا سفر کرنا، پر امن طریقے سے گھومنا پھرنا، جرائم کی شرح کم ہونا اور دوسرے لوگوں سے تعاون اور احترام حاصل کرنے پر فہرست تیار کی ہے۔