مدینہ منور ہ: مسجد نبویﷺ سے مسجد قباء تک پیدل افراد کیلئے خصوصی ٹریک تیار

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مسجد نبویﷺ سے مسجد قباء تک پیدل چلنے والوں کیلئے خصوصی ٹریک تیارکرلیا گیا۔ خصوصی ٹریک کو’ درب السنہ ‘ کہا جا تا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسجد نبویﷺ سے اسلام کی پہلی مسجد قباء تک پہنچنے کے لئے پیدل چلنے والوں کے لیے خصوصی راستہ تیار کرلیا گیا ہے۔تقریباً تین کلومیٹر کا ٹریک اس تاریخی راستے پر بنایا گیا ہے جسے نبی کریم ﷺ مسجد نبوی ﷺ سے مسجد قبا جانے کے لئے استعمال کیا کرتے تھے۔ نبی کریم ﷺ کبھی پیدل اور کبھی اونٹنی پر مسجد قبا تک سفر کیا کرتے تھے۔
خصوصی ٹریک کو پیدل چلنے والوں کیلئے جدید طرز پر بنایا گیا ہے اور پورے راستے کو لائٹس سے سجایا گیا ہے جبکہ خریداری کے لئے اطراف میں دکانیں بھی بنائی گئی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More