مسجدالحرام ، مسجد نبوی میں زائرین کیلئے باسہولت کارڈ کا اجرا

ریاض (پاک ترک نیوز) مکہ المکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ المنورہ میں مسجد نبوی جانے والے زائرین کیلئے نئے شناختی کارڈ کا اجرا کردیا گیا ہے ۔
اس شناختی کارڈ میں کئی الیکٹرانک سروسز تک رسائی کی سہولت دی گئی ہے ۔ انٹریکٹو نقشے بھی دیئے گئے ہیں ۔ جس کے ذریعے عمرہ زائرین اور حجاج کو منارۃ الحرمین پلیٹ فارم کے ذریعے ترجمہ شدہ خطبات، لائیو کلاسز، ریڈیو پروگرامز اور آڈیو بکس کی سہولت ملے گی ۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف لینگویجز اینڈ ٹرانسلیشن کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن مرزوق الجمائی کے مطابق”شناختی کارڈ میں کئی اہم QR کوڈز ہیں جو ایجنسی فار لینگوئجز اینڈ ٹرانسلیشن کی طرف سے فراہم کردہ الیکٹرانک خدمات تک رسائی کی سہولت فراہم کرتے ہیں،” ان کے ذریعے انگریزی، فرانسیسی، فارسی، اردو اور مالائی سمجھنے والےباآسانی خطبات کو اپنی زبان میں سن سکتے ہیں ۔
اس شناختی کارڈ میں ایک QR کوڈ بھی ہے جس میں گرینڈ مسجد کا ایک انٹرایکٹو نقشہ ہے، جو کارڈ استعمال کرنے واللے کو گرینڈ مسجد اور اس کے صحن کے اندر اور باہر تمام مقامات اور خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More